Monday, June 3, 2024

لسوڑے کادرخت

   
(Cordia myxa )

جس زمانے میں لسوڑے کے درخت  پٹارو میں لگے ہوتے تھے وہ لوگ اسکے فوائد سے فائدے اٹھاتے تھے۔ 

لسوڑے کے درخت کو پٹارو کی باغبانی  تاریخ  میں خاص حثیت حاصل  تھی۔ ہمارے گھر کے باہر یہ درخت سڑک کے قریب لگا ہوا تھا۔ اسکے کئ درخت گراؤنڈ کے آخری سرے پر لگے تھے۔ سامنے کینٹین کی سڑک تھی۔ اگر کبھی کینٹین جانا ہوتا تھا  اور گراؤنڈ سے جاتے تھے تو ان درختوں کے درمیان سے نکلتے تھے۔ پٹارو میں یہ کئ اور مقامات پر بھی لگے ہوتے تھے 

لسوڑا پورا سال رہنے والا  درخت ہے  اس کے  کچے پھل ہرے رنگ کے اور پکے  ہوئے پھل اورنج رنگ کے ہوتے ہیں۔ پکا ہوا پھل  اندر سے لیسدار اور  میٹھا ہوتا ہے۔

 ہمارے بچپن میں یہ سب سے کام آنے والا درخت تھا۔اسکے پکے ہوئے پھل سے چپکنے والا لیسدار لعاب نکلتا تھا جسے ہم لوگ پھٹی ہوئی  کاپی اور خط کو چپکانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ شاید لوگوں کو اسکا یہ استعمال نہ معلوم ہو مگر ہمارے لیے یہ بڑے کمال کی چیز تھی۔ 
 کچے لسوڑوں کا  اچار ڈالا جاتا تھا۔  جن لوگوں نے کھایا ہو وہ اسکا  ذائقہ جانتے ہیں کہ کتنا مزے کا ہوتا ہے۔  پٹارو کے رہنے والوں کو لسوڑے کے درخت سے خاص وابستگی ہے۔ جہاں کہیں بھی لسوڑے کا درخت نظر جائے ایسا لگتا ہے جیسے یہ ہماری ہی ملکیت ہو۔

No comments:

Post a Comment

لسوڑے کادرخت

     (Cordia myxa ) جس زمانے میں لسوڑے کے درخت  پٹارو میں لگے ہوتے تھے وہ لوگ اسکے فوائد سے فائدے اٹھاتے تھے۔  لسوڑے کے درخت کو پٹارو کی باغ...